Anaya/Inaya (عنایہ/انایہ) Name Meaning in Urdu/English
عنایہ نام ایک بہت مشہور، ماڈرن اور ٹاپ ٹرینڈنگ مسلم لڑکیوں کے ناموں میں سے ایک نام ہے ۔ یہ نام ریسرچ آرٹیکل ہے جس میں نام کے اختلافی یا غلط معانی کی تفصیل چیک کی جاتی ہے جو کہ آپ کےسوال کے جواب میں لکھا جاتا ہے ۔
اس سے پہلے بھی بہت سے بچوں کے ناموں پر ریسرچ
کر چکے ہیں اور درست معانی بتا چکے ہیں۔جس کی پلے لسٹ آپ دیکھ سکتے ہیں۔
عنایہ /انایہ نام کے مشہور معانی:
عنایہ /انایہ
نام "ع اورالف" کے ساتھ مشہور ہے ۔ عنایہ /انایہ نام "ع یا الف "پر زبر اور "ع یا الف"پرزیر
کے ساتھ بھی مشہور ہے۔ انگلش میں یہ نام
اس طرح لکھا جاتا ہے ۔Anaya/Inaya۔ یعنی عَنایہ/اَنایہ یا عِنایہ /اِنایہ۔
عنایہ نام کے انٹرنیٹ
پر مشہور معانی ہیں۔ " اللہ تعالیٰ
کا تخفہ ، نگہبان، سرپرست، محافظ، فکرمند، اندیشہ، اضطراب"وغیرہ وغیرہ
عنایہ/انایہ نام کا اصل معانی کیا ہے؟
عنایہ عربی زبان کا
لفظ ہے ۔عربی لغت میں عنایہ نام کے "ع" کے نیچے زیر ہے ۔"الف
"کے ساتھ "انایہ"کا لفظ عربی لغت میں نہیں ملا۔عِنایہ نام کے
معانی" توجہ اور اہتمام " کے ہیں۔
Inaya/Inayah Name Meaning In Arabic |
Inaya/Inayah Name Meaning |
جس کی عربی لغت کی
سکرین شاٹ دیکھ سکتے ہیں۔ پہلا سکرین شاٹ آن لائن عربی لغت کا ہے جس پر جا کر آپ
خود بھی معانی سرچ کر سکتے ہیں۔اور دوسرا سکرین شاٹ عربی لغت" القاموس الوحید"
کا ہے ۔دونو ں میں مشترکہ عنایہ کا معانی
آپ دیکھ سکتے ہیں۔جو کہ "توجہ اور اہتمام " کے ہیں۔
Inaya English means “Attention
and care”.
کیا عِنایہ نام
لڑکیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
جی ہاں ! عِنایہ نام " ع" کے نیچے زیر کے ساتھ لڑکیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ انگلش میں عِنایہ نام اس طرح لکھا جائے گا۔Inaya
اس آرٹیکل کو عِنایہ نام کی لڑکیوں کے ساتھ شئیر ضرور کریں۔امید ہے یہ آرٹیکل آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔اگر آپ کے علم میں ایسے نام ہیں جن کے معانی کے بارے اختلاف یا غلط ہونے کے بارے میں آپ جانتے ہیں تو کمنٹ میں شیئر کریں۔
مزید اسی طرح کی وڈیو کے لیے ہمارا چینل وزٹ کریں۔شکریہ!
Post a Comment
0 Comments