Sophia Robot: Amazing and Interesting Facts of AI Technology in Urdu | دلچسپ اور حیرت انگیز روبوٹ صوفیہ | amazinfotech

دلچسپ  اور حیرت انگیز روبوٹ صوفیہ

تحریر : شمائلہ سعید

صوفیہ انسانی شکل  رکھنی والی روبوٹ ہے جس کو ہانگ کانگ کی ایک کمپنی  مینسن روبو نکس نے تیار کیا ہے۔صوفیہ کو پہلی مرتبہ 14 فروری 2016ء کو فعال کیا گیا تھا اور پہلی مرتبہ  مارچ 2016ء کو ٹیکساس کے شہر آسٹن  میں SXSW ( South by Southwest) کے فلم و موسیقی فسٹیول میں منظر عام پر لایا گیا تھا۔

Watch More Video on Amazing InfoTech Youtube Channel

 (AI)صوفیہ کی خوبیاں:

صوفیہ میں  مصنوعی انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا ہے جو اس کو مزید نمایاں کرتا ہے ۔

·        صوفیہ اپنے چہرے سے 60 انسانی تاثرات کا اظہار کر سکتی ہے۔

·        صوفیہ کی آنکھوں میں کیمرے لگے ہوئے ہیں جس کے الگورتھم  کے ساتھ وہ چہروں کی پہچان اور تاثرات کی جانچ کر سکتی ہے۔

·        صوفیہ کی آواز انسانی آواز سے ملتی جلتی ہے۔

·        جنوری 2018ء کے آس پاس  صوفیہ کو اپ گریڈ کر کے ٹانگیں لگائی گئی ہیں جس سے وہ چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

·        صوفیہ کمپیوٹر پروگرام ایلیاز ا سے مشابہت رکھتی ہے جو انسانوں کی طرح بات چیت کرنے والا پہلا  روبوٹ کوشش تھی جس میں سوالات یا فقرے  کو پہلے سےتحریری جوابات دینے کا والا پروگرام بنایا گیا تھا ۔ جس میں " کیا دروازہ کھلا ہے یا بند؟"جیسے سوالات کیے جاتے تھے۔صوفیہ کو اس پروگرام سے بھی زیادہ ایڈوانس  ٹیکنالوجی استعمال کر کے بنایا گیا ہے۔

·        2019ء سے صوفیا میں  تصویروں  اور مختلف ڈرائنگ بنانے کی صلاحیت اپ گریڈ کر دی گئی۔


·        صوفیہ مختلف مقامات پر انٹرویو دی چکی ہے۔جن میں چارلی روز کے ساتھ سی بی ایس ساٹھ منٹ، گڈ مارننگ برطانیہ کے پیئرز مورگن اور سی این بی سی ، فوربس ، میشبل ، نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل ، گارڈین  اور آج کے شو جیسے آؤٹ لیٹس شامل  ہیں۔

·        صوفیہ مختلف ویڈیوز میں ایک ماڈل کے طور پر کام کر چکی ہے  جن میں پاپ گلوکارہ لیہوم وانگ کے میوزک ویڈیو اے آئی میں مرکزی خواتین کا کردار ادا کر  چکی ہے۔

·        صوفیہ کو انسانوں کی طرح انٹرویو دینے کے حوالے سے بھی کافی شہرت حاصل ہوئی جس میں "60 منٹ کے چارلی روز" پروگرام میں کافی مشہور ہوئی۔مختلف پروگراموں میں صوفیہ "مصنوعی ذہانت"  کو استعمال کرتے ہوئےکہیں مذاق  کرتی نظر  آتی ہے اور کہیں سنجیدہ  موضوع  پر گفتگو کرتی ہے جو اس  روبوٹ کو مزید نمایا ں کرتی ہیں۔بی بی سی نیوز کے ایک رپورٹر نے صوفیہ کے ساتھ بات چیت کرنے کو " بہت عجیب و غریب تجربہ " قرار دیا ۔

·        صوفیہ  کو 11 اکتوبر 2017 میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد کے ساتھ مختصر گفتگو بھی  نمایاں کرتی ہے۔صوفیہ کی شہرت اس وقت آسمان تک پہنچ گئی جب  ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ میں ،صوفیہ  کو "سعودی عرب کی شہریت دی گئی"،جس کے بعد وہ دُنیا کا پہلا شہری روبوٹ بن گیا۔

 (AI)روبوٹ صوفیہ پر تنقید:

جہاں روبوٹ صوفیہ پر بہت سی اچھی اچھی باتیں کی جا رہی ہیں وہی صوفیہ پر بہت  زیادہ تنقید بھی کی  جا رہی ہے ۔اکثریت کا خیال ہے کہ صوفیہ جیسا روبوٹ انسانوں کی آسانی کے لیے بنایاگیا گیا ہے۔جبکہ ایک اور   سوچ بھی  پروان چڑھ رہی ہے  کہ یہ دنیا اور انسانوں  کو تباہ وبرباد کر دے گئے اور انسان ایک وقت آئے گا   روبوٹس کے غلام  بن جائے  گئے ۔مزید یہ سوچ بھی پروان چڑھ رہی ہے کہ روبوٹکس ٹیکنالوجی کے استعمال سے انسان ست و بیکار ہو جائے گا۔کچھ اے آئی روبوٹ صوفیہ کو کچھ خاص نہیں سمجھتے۔صوفیہ پر اے کمیونٹی کی طرف سے سخت تنقید ہوئی ہے ۔جوانا نے گزشتہ اکتوبر میں صوفیہ روبوٹ کو " نہایت فضول" کہا تھا۔ ڈائریکٹر 'یان  لیکن  'نے صوفیہ روبوٹ کے بارے میں کہا کہ یہ " مکمل  فضول" بنایا گیا ہے۔

صوفیہ روبوٹ بنانے والی کمپنی  اپنے اے آئی روبوٹ صوفیہ  پر ہونے والی تنقید کے جوابات بھی دیتی رہتی ہے۔

 

 

 

 

Post a Comment

2 Comments