Prophet Ibrahim in Judaism,Christianity and Islam In Urdu Part 1

 حضرت ابراہیم علیہ سلام کی زندگی

تحریر : شمائلہ سعید

ابراہیمی ادیان یا ابراہیمی مذاہب ، دنیا کے وہ مذاہب ہیں جن کا تعلق  اور سلسلہ تعلیم حضرت ابراہیم علیہ سلام سے مانا جاتا ہے۔ ان مذاہب میں اللہ تعالیٰ کو سپریم مانا جاتا ہے جو کہ سب سے زیادہ اعلیٰ ذات اور طاقت کی حامل ہے ۔اس وقت موجودہ مذاہب میں  صرف تین مذاہب جن میں یہودیت ،عیسائیت اور اسلام شامل ہیں۔جن کی تبلیغ کی بنیاد ایک اللہ پرہے ۔

یہ تمام مذاہب حضرت ابراہیم علیہ سلام کو  ایک اہم شخصیت تصور کرتے ہیں ۔جو کہ خدا اور یہودیوں کے درمیان خاص تعلقات قائم کروانے کی وجہ سے وہ یہودیت میں " میثاق" کے بانی سمجھے جاتے ہیں ۔عیسائیت میں انہیں تمام معتدین یعنی یہودیوں و غیر یہودیوں کا نقش اول تصور کیا جاتا ہے ۔ اسلام میں وہ تمام انبیاء  کے باپ یعنی ابوالانبیاءہیں۔

حضرت ابراہیم کے بارے میں دلچسپ معلومات یہودیت ،عیسائیت اور اسلام کے تناظر میں یوں ہیں:

پیدائش :

آپ کی پیدائش کے بارے میں  مختلف آراء ہیں۔ تورات کی روسے حضرت ابراہیم علیہ سلام 2200 ق م میں عراق کے ایک قصبہ عر(ار) میں پیداہوئے۔عہد نامہ قدیم کی کتاب پیدائش کے باب 11 کی آیت نمبر 26 تا 28  میں آپ کے والد کانام تارخ لکھا ہوا ہے

" اور تارخ ستر برس کا تھا جب اس سے ابرام اورنحور اور حاران پیدا ہوئے۔"

 جب کہ قرآن مجیدمیں مختلف مقامات پر آپ کے والد کا نام آذر لیا گیا ہے جیسے  کہ سورہ الانعام ،سورہ نمبر 6 ،آیت نمبر 74 میں لکھا  ہے۔

" وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لِـأَبِيهِ آزَرَ أَتَتَّخِذُ أَصْنَاماً آلِهَةً إِنِّيۤ أَرَاكَ وَقَوْمَكَ فِى ضَلاَلٍ مُّبِينٍ "

اور یاد کرو جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے فرمایا، کیا تم بتوں کو( اپنا) معبود بناتے ہو، بے شک میں تمہیں اور تمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں۔

 اوربعض کا خیال ہے کیونکہ  آپ کے والد صنم سازی اور بت تراشی کرتے تھے اس کی وجہ سے قرآن میں آذر کہہ کر پکارا کیا گیا ہے۔ آذر کا مطلب ہے گرمی ، شعلہ اور تپش وغیرہ کے ہیں۔ واللہ العلم

نام:

عہد نامہ قدیم  کی کتاب پیدائش  کے باب 17 کی آیت 5 میں، آپ کے نام کے بارے میں لکھا ہے : خدا وندا ابراہیم علیہ سلام سے فرماتا ہے۔ 

 "اور تیرا نام پھر ابرام نہیں کہلائے گا بلکہ تیرا نام ابراہام ہوگا کیونکہ میں تجھے بہت قوموں کا باپ ٹھہرا دیا ہے۔ "

 ابرہام کا مطلب ہے" بہت زیادہ اولاد والا  یا گروہ کثیر کا باپ ۔"

 جبکہ اسلام میں قرآن مجید میں آپ  کو ابراہیم کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے۔ اکثر ماہرین  کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے کہ پہلے آپ کا نام ابراہم ہو اور پھر ابراہام یا ابورہام ہو گیا ہو۔

بچپن:

قرآن کی سورہ (الانبیاء 21 :51) میں  ہے آپ کوبچپن ہی سے " رُشدَ "  عطا ہوئی  یعنی  سمجھ داری یا عقل مندی۔

" وَلَقَدْ آتَيْنَآ إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِن قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَالِمِينَ "

"اور بیشک ہم نے ابراہیم کو پہلے ہی اس کی سمجھداری دیدی تھی اور ہم اسے جانتے تھے۔"

آپ کو  قلب سلیم یعنی  سلامت دل  کہا گیا ہے جو کہ سورہ (الصفٰت 37: 84)  ہے۔

" إِذْ جَآءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ "

"جبکہ اپنے رب کے پاس سلامت دل لے کر حاضر ہوا۔" 

اوراسی طرح سورہ الانعام 6: 75 میں  آپ  کے بارے میں  مزید لکھا ہے کہ حضرت ابراہیم کو زمین اور آسمان کی سلطنت دکھاتے ہیں تاکہ وہ عین الیقین والوں میں سے ہو جائے۔یعنی غوروفکر اور مشاہدے سے آپ کو کامل یقین حاصل ہوا۔ 

" وَكَذٰلِكَ نُرِيۤ إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ ٱلسَّمَاوَاتِ وَٱلأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ ٱلْمُوقِنِينَ "

"اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمان اور زمین کی عظیم سلطنت دکھاتے ہیں اور اس لیے کہ وہ عین الیقین  والوں میں سے ہو جائے"

جبکہ تالمود جو کہ یہودیت کی کتاب ہے  میں لکھا ہے۔حضرت ابراہیم کی پیدائش کے روز نجومیوں نے آسمان پر ایک علامت دیکھ کر نمرور بادشاہ کو مشورہ دیا کہ تارخ کے ہاں جو  بچہ پیدا  ہو ۔اسے قتل کر دے۔ چنانچہ نمرود حضرت ابراہیم علیہ سلام کے قتل کے درپے ہوا۔مگر تارخ نے اپنے  ایک غلام کا بچہ اس کے بدلے دے کر اپنے بچے کو بچا لیا۔اس کے بعد تارخ نے اپنی بیوی اور بچے کو ایک غار میں چھپا دیا جہاں وہ دس برس تک رہے۔گیارہویں سال حضرت ابراہیم علیہ سلام کو حضرت نوح علیہ سلام کے پاس بھیجا گیا۔جہاں وہ انتالیس سال تک رہے۔

Click Below For Part 2

Prophet Ibrahim in Judaism,Christianity and Islam Part 2 In Urdu 

حضرت ابراہیم علیہ سلام : یہودیت ، عیسائیت اور اسلام کے تناظر میں 

Post a Comment

0 Comments