Arshaman (عرشمان) Name Meaning in Urdu/English

عرشمان نام گوگل پر ٹاپ ٹرینڈنگ ناموں میں سے ایک ہے ۔ یہ نام بولنے    میں مختصر اورسننے میں اچھا تاثر دیتا ہے۔یہ نام لڑکوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔لیکن عرشمان نام  معنی  اعتبار سے ایک متنازعہ نام ہے۔

 بچوں کے ناموں کی کتابوں میں اس نام کا معانی تلاش کرنا بہت مشکل امر ہےکیونکہ یہ نام حالیہ کچھ عرصہ میں وجود میں آیا ہے۔یہ نام  بہت مقبول بھی ہو رہا ہے۔اس نام کی مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے   چند تحقیقی حقائق بیان کیں ہیں جو آپ کو یہ نام رکھنے اور نہ رکھنے میں مدد گار ہوں گئے۔

عرشمان   (Arshaman ) نام  کا معانی

عرشمان   نام کا مشہورِ عام معانی" آسمان کا راجا " ہے۔

عرشمان  (Arshaman) نام کا تجزیہ

عرشمان کا لفظ دو " عرش اور مان"دولفظوں کے ملاپ سے وجود میں آیا ہے۔" عرش " عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معانی ہیں؛

 (1)بادشاہت (2) تخت شاہی ،تخت سلطنت ۔

قران پاک میں ہے:

 ولها عرش عظيم ۔ (3) اصل و بنیاد، باگ ڈور ۔ استوي الملك على عرشه: تخت سلطنت پر بیٹھنا، ملک کی باگ دوڑ سنبھالنا ۔ ثل عرشه: ہوا اکھڑنا، بے عزت ہونا، سلطنت کمزور ہونا

عرشمان کے مزید عربی معنی: (4) چھت (5) شامیانہ، خیمہ(6) ٹٹی، لکڑی یا لوہے کی جالی جس پر انگور کی بیل چڑھائی جاتی ہے۔ 

جبکہ "مان " کا لفظ سنسکرت اور اُردو زبان  میں مستعمل ہے ۔جس کے  فیروز اللغات میں معنی"(1) غرور ، تکبر، تخوت ، گھمنڈ ، کِبر۔(2) عزت ،قدر، منزلت۔(3) خاطر،تواضع ، آؤ بھگت وغیر ہ کے ہیں۔

مزید " مان"  لفظ کا معانی : " (1)ماننا کا امر، قبول کر(2) گھر ،خانہ  (3) اسباب خانہ  وغیرہ کے ہیں ۔( بحوالہ  فیروز اللغات، نیا ایڈیشن، ص1187 )

اب اگر دونوں الفاظ " عرش اور مان"  کے معانی کو ملا کر " عرشمان" کا معانی بنایا جا سکتا ہے۔جیسے آسمانی غرور، آسمانی عزت وغیرہ۔


Arshaman Name Meaning In Urdu/English

نام Name

 عرشمانArshaman

 اُردو معانی

آسمانی غرور، آسمانی عزت وغیرہ

English Meaning

Heavenly pride,

heavenly honor, etc.

جنس Gender

لڑکا Boy 

ماخذOrigin

  عربی /اُردو Arabic, Urdu  


کیا عرشمان (Arshaman) نام رکھنا مناسب ہے یا نہیں؟

  عرشمان  ایک نیا نام وجود میں آیا ہے اوریہ نامانوس نام ہے۔ اس نام کے معانی میں  بہت سی قباحتیں ہیں۔دونوں الفاظ عرش اور مان کو ملانے سے جو معانی بنتے ہیں وہ معانی کے اعتبار سے بہتر نہیں ہیں۔

 بہتر یہی ہے اس نام کے بجائے اور کوئی نام رکھا جائے جس  کےاچھے معانی ہونےپر کوئی شُبہ نہ ہو۔ نام کے حوالے سے سب حقائق آپ کے سامنے ہیں۔بہرحال بچے کے لیے نام رکھنے  یا نہ  رکھنے کا فیصلہ آپ خود کریں ۔(اللہ مددگار ہو) 

Arshman/Arshaman Name Meaning In Urdu/English

Post a Comment

0 Comments