First Pakistani Ascenders Who Climbed K2 In Winter 2021 in Urdu | پہلی مرتبہ سردیوں میں کے ٹو سر کرنے والے پاکستانی
![]() |
| پہلی مرتبہ سردیوں میں کے ٹو سر کرنے والے پاکستانی |
تحریر : شمائلہ سعید
پاکستان کے پہلے44 سالہ محمد علی
سد پارہ، آپ کے 22 سالہ بیٹے ساجد علی سد پارہ اور آئس لینڈ کے47 سالہ جان سنوری پر مشتمل تین رکنی کوہ پیمائی
مہم جو ٹیم نےدنیا کی دوسری بڑی چوٹی کے ٹو کو بروز جمعہ 5 فروری کوسردیوں میں
بغیر آکسیجن کے سر کر چکے ہیں اور پاکستان کا جھنڈا 8611 میٹر پر لہرادیا ہے۔یہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے ۔
کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور آپ کے
بیٹے پہلے پاکستانی بن چکے ہیں جنہوں نے سردیوں کے موسم میں کے ٹو کی چوٹی کو سر کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک اور
اعزاز بھی محمد علی سد پارہ کے کم عمر بیٹے کے حصے میں آیا ہے کہ وہ پاکستان کے
پہلے کم عمر کوہ پیما بھی بن چکے ہیں جنہوں نے کے ٹو کی چوٹی کو سردیوں کے موسم میں سر کر کے حاصل کیا ہے۔
محمد علی سد پارہ اپنے سوشل میڈیا
بیان میں کہتے ہیں:
"الحمد اللہ ! دُنیا کی دوسری
بڑی کوہ پیما سر کرکے پاکستانی پرچم لہرا دیا، میں بطور پہلا پاکستانی کوہ پیما جس
نے سرد موسم میں یہ اعزاز حاصل کیا ! اب دُنیا بھر میں اپنے ملک اور اپنے علاقے
سکردو کا نام روشن کرونگا"
| محمد علی سدپارہ نے بلند چوٹی کو سر کر لیا |
محمد علی سد پارہ نے دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو بغیر آکسیجن سلنڈرسر کر کے نیا ریکارذ بنایا ہے۔آفیشل کمپنی اصغر علی پورک نے نیوزایجنسی کو بتایا تھا
کہ محمد علی سد پارہ اس مہم جوئی سے قبل
پاکستان میں تمام 8000 میٹر اونچی چوٹیوں پر چڑھ چکے ہیں ، جن میں کے ٹو (8611m)، گیشربرم Ⅰ (8080m)، گیسبرم Ⅱ (8034m)،نانگا پربت (8126m) اور براڈچوٹی
(8051m) شامل ہیں۔
محمد علی سد پارہ سردیوں کے موسم
میں نانگا پربت اسکیل کرنے والے پہلے شخص ہیں۔ آپ چین اور نیپال کے تبت کے خطے کے
درمیان سر حد پر واقع 8516 میٹر لمٹھوس چوٹی پر ، نیپال میں 8485 میٹر مکالو چوٹی
، 8156 میٹر منسلو اور نیپال میں 8516 میٹر لوٹسے چوٹی بھی بغیر کسی آکسیجن سلنڈرکے چڑھ چکے ہیں ، جبکہ آپ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے کے ٹو کو اسکیل کیا۔2019 میں
اپنے والد محمد علی سد پارہ کے ساتھ سب سے کم عمر پاکستانی کاہ پیما ہیں۔
جبکہ آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے
جان سنوری نے گرمیوں میں 2017 میں نیپال
میں لاٹسے کی چوٹی ،کے ٹو اور پاکستان میں براڈ چوٹی کو اسکیل کیا اور موسم خزاں 2019
میں وہ نیپال میں منسولو چوٹی پر پہنچ گئے
تھے۔
![]() |
| جان سنوری |
بہرحال یہ پاکستانیوں کے لیے باعثِ فخر اور خوشی کی خبر ہے۔


Post a Comment
0 Comments