Father Day Or A Festival Day In Urdu | فادرز ڈے یا ایک تہوار | amazinfotech

 فادرز ڈے  یا ایک تہوار

تحریر: شمائلہ سعید

فادرزڈے یعنی باپ کا دن کو منانے کاآغاز 1910ءمیں واشنگٹن میں ہوا۔اس کا خیال" سنورا سمارٹ" کو 1909 ء میں مادرڈے کے موقع پر آیا جب آپ  ایک  خطاب سن رہی تھی ۔آپ کے والد نے آپ کی والدہ کی وفات کے بعد اکیلے پرورش کی تھی ۔ آپ  اپنے والد کو بتانا چاہتی تھی کہ وہ آپ  کے لیے بہت اہم ہیں اور آپ ان سے بہت محبت کرتی ہیں ،آپ کے والد "ولیم جون" میں پیدا ہوئے تھے اسی لیے پہلا فادڈڈے جون میں منایا گیا تھا۔

1926 ء میں نیو یارک سٹی میں منایا گیا پھر 1956 ء میں امریکی کانگرس  نے ایک قرار دار کے ذریعے اس کو باقاعدہ تسلیم کرلیا۔1972ء میں امریکی صدد رچرڈ نکسن نے قومی سطح پر فادرزڈے کو منانے کے لیے جون کا تیسرا   اتوار مستقل طور پر رکھ دیا۔اس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرزڈے منایا جاتا ہے۔تاہم کچھ ممالک  جن میں ایران، روس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، برازیل ، تائیوان ، جنوبی کوریا اور ویتنام وغیرہ میں مختلف تاریخوں میں منایا جاتا ہے۔

 والدین سے اظہار محبت  ہر روز کی جا سکتی ہے اس کو ایک دن میں قید نہیں کیا جا  سکتا تاہم یہ دن والدین کی عظمت ،محبت و احترام کےجذبے کو بڑ ھانے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔آج کے دور میں یہ اظہارمحبت صرف والد یا والدہ کے سامنے ہی نہیں ہوتا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کیا جاتا ہے۔ سکول ، کالج و یونیورسٹیوں میں مختلف  پروگرام و سیمنار منعقد ہوتے ہیں اور الیکٹرانک اور پڑنٹ میڈیا پر اس کے بارے میں  پروگرام اور کالمز  وغیرہ شائع ہوتے ہیں۔

" کراچی ( نیوز رپورٹر ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 جون کو فادرزڈے منایاگیا ،یہ دن والد کی عطمت ،عزت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے  کے لیے منایا جاتا ہے۔ باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کے لیے زمانے کی ہر سختی پرداشت کرتا ہے۔ باپ کا رشتہ بہت انمول اور شفیق ہوتا ہے جو اپنے بچوں کے ہر خواب پورے کرنے کے لیے دن رات مشقت کر کے اپنے بچوں کو اعلی معیار زندگی فراہم کرتا ہے۔ والد کی انہی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 16 جون کو   پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرزڈے منایا جاتا ہے۔"[1]

                فادرز ڈے دنیا کے بڑے بڑے تہواروں (کرسمس، عید، ویلنٹائن ڈے، مادرز ڈے وغیرہ) میں شامل ہو گیا ہے۔جس کو باقاعدہ  منایا جاتا ہے ۔گریٹنگ کاڈز دیے جاتے ہیں  ۔ خاص طور پر والدکے ساتھ باہر کھانا کھایا جاتا ہے۔والدکی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے تحائف دیے جاتے ہیں۔

"این آر ایف کی رپورٹ کے مطابق ، فادرز ڈے پر ہونے والے اخراجات   جو کہ پچھلے سال 153 بلین ڈالر تھے اس کے مقابلے میں رواں سال 2019ء میں بڑھ کر 16بلین ڈالر تک  پہنچ گئے ہیں۔سروے کے مطابق صارفین نے فادرز ڈے پر ان چیزوں کو خریدنے کا پلان کیا ۔جن میں گریٹنگ کارڈز پر 830 ملین ڈالر،کپڑوں پر 25 بلین ڈلر ، کتابوں اور سی ڈی پر588 بلین  ڈالر،پرسنل کیئر پر 905 ملین ڈلر،کھیلوں کے سامان پر 822 ملین ڈالر  وغیرہ کے اخراجات کیں گئے۔"[2]

 ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بیوی اپنے شوہر کے  لیے بھی فادرزڈے پر کارڈز  اور گفٹ وغیرہ خریدتی ہے۔

حوالہ جات :

www.newaiwaqt.com  روزنامہ نوائے وقت ، پاکستان میں فادرزڈے منایا گیا، کراچی، 17 جون 2019 ء  [1]

[2] National Retail Foundation ,Father,s Day Spending expected to reach all time high of  dollor 16 billion, 30 May 2019www.nrf.com 

 


Post a Comment

0 Comments