Gautama Buddha Life In Urdu | بدھ مت اور گوتم بدھ

بدھ مت اور گوتم بدھ کے حالات و واقعات


تحریر: شمائلہ سعید

سامی ادیان کے بر عکس غیر سامی ادیان میں واحد تصورِ  خدا ،نبی و رسول،وحی و کتاب،فرشتوں، جنت و دوزخ، قیامت وغیرہ کے نظریات نہیں پائے جاتے۔ہر وہ نظام حیات جس کی بنیاد اللہ کے احکامات پر نہ ہو  وہ غیر الہامی مذہب کہلاتا   ہے، چاہے اس کے ماننے والوں کی تعداد کڑوروں ، لاکھوں ، ہزاروں یا سینکروں میں ہو ۔دنیا  میں  غیر الہامی مذاہب کی تعداد بہت زیادہ  ہے۔ ان  کا تعین تو نہیں کر سکتے تاہم اِن مذاہب کی اہمیت اپنی جگہ ہے اور اِن  مذاہب پر بحث کی جا سکتی ہے۔اِن مذاہب کے  انسانی معاشرے پر بہت زیادہ اثرات  رہے ہیں ۔ ان مذاہب نے ہر دور کے انسانوں  کو اپنی طرف متوجہ کیے رکھا۔ان مذاہب میں زرتشت ، ہندومت ، بدھ مت اور جین مت  و وغیرہ شامل ہیں ۔

بدھ مت کو ایک فلسفہ اورمذہب کہا جاتا ہے۔جو کہ مختلف روایات ، عقائداور فکر و عمل کا مجموعہ ہے۔بدھ مت کے ماننے والے  گوتم بدھ   کے نام سے جانے جاتے ہیں جس کا مطلب "  ایک جاگت  یا روشن خیال ٹیچر" کے ہیں۔

"عالمی شخصیات کا انسائیکلو پیڈیا  " میں گوتم بدھ کے بارےمیں لکھا ہے:

"گوتم بدھ کی  پیدائش 563 قبل مسیح ،لمسینی (نیپال ) میں  ہوئی اور وفات 483  قبل مسیح ، کوسی نگر (نیپال ) میں ہوئی۔سنسکرت میں گوتم بدھ کے معنی " روح کی روشنی " کے ہیں ۔"

 بدھ مت کا بانی" سدھارتھ گوتم "ہے۔ تاہم آپ کے نام کے بارے میں اختلاف  پایا جاتا ہےمگر جدید تحقیق کے مطابق "گوتم " آپ کا اصل نام ہےاور سدارتھ ،ساکیہ منی،سکیہ سہنا، جن بھاگوا ،لوک ناتھ اور دھن راج و غیرہ لقب ہیں ۔آپ کے والد ایک ریاست کپل وستو  کےحکمران تھے۔جوشمالی ہند کا سرحدی علاقہ اور نیپال میں واقع تھا۔آپ کے والد کا  نا م شدھوون (Suddhodana) تھا اور والدہ مہا مایا  ( Maha Maya )تھی آپ کی والدہ کا انتقال آپ کی پیدائش  سے سات دن پہلے ہوگیا تھا۔آپ کی پرورش آپ کی سوتیلی والدہ  مہا پراجہ پتی گوتمی     ( Maha Pajapati Gotami )   نے کی جو کہ  آپ  کی خالہ بھی تھی۔[1] آپ فطری طور پر حلیم طبع اور امن پسند شہزادہ تھے ۔علم اور عمر کے اضافہ کے ساتھ ساتھ آپ میں سنجیدگی اور غوروفکر کا رجحان بڑھنے لگا۔

 گوتم بدھ نے حیات اساسی کو مشکلات سے نجات حاصل کرنے ،نروان کو حاصل کرنے ،تکلیف اور دوسرے جنموں کی مشکلات سے بچنا سکھایا۔آپ ایک شہزادے کے طور پر ہر آسائشاتِ زندگی رکھتے تھے مگر زندگی کی کچھ تلخ واقعات نے آپ کو مجبور کیا کہ آپ  ابدی سکون حاصل کرنے کی کوشش کریں اس مقصد کے حصول کے لیے آپ نے فقیر بننا قبول کیا اور مختلف ریاضتیں کیں ۔آپ  نے تقریبا چوالیس سال تک تبلیغ کرتے رہے آ پ کا مذہب آپ کی زندگی میں بھی مقبول ہوا تاہم اصل شہرت بدھ مت کو راجہ اشوک کے عہد میں ملی۔ بدھ مت آج دنیا کا چوتھا بڑا مذہب  ہے۔بدھ مت کی تعلیمات کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس مذہب میں سارا زور اخلاق و اعمال پر ہےخدا کے وجود ، مادہ ، جنت و دوزخ ،قیامت وغیرہ کا تذکرہ  نہیں ملتا۔

“The art of living ”میں ماسٹرچن کنگ (Master  Chin Kung)  لکھتا ہے :

" ہماری دنیا میں چار قسم کے گوتم بدھ ہیں۔پہلی قسم مستند بدھ ازم  (authntical Buddhism) ، دوسری مذہبی بدھ ازم (religious Buddhism)، تیسری فلسفیانہ بدھ ازم (philosophical Buddhism) اور چوتھی قسم خارخی بدھ ازم ( externalist Buddhism) کی  ہے۔ "[2]

(جاری ہے)



[1] Venerable Narada Mathaera ,The Bhuddha and His Teaching : Buddha Dharma Education Association , Taiwan, July 1998, P :18

[2]  Master Chin Kung , The part of living: Buddha Dharma Education Association Inc, Chp: 2 , P 4-5

Post a Comment

0 Comments